تازہ ترین
پاکستان اور چترال میں اکثریت غریب لوگوں کی ہے ۔ اسلئے غریب لوگوں کیلئے بجلی میں خصوصی رعایت دی جائے ۔بدیع الرحمن


پربلاسودقرضے دیے جائیں ، ملک میں بہت بڑے حجم میں موجود بلیک منی کو ملک کے اندر قابل استعمال بنانے اور لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں اسے وائٹ بنانے کیلئے مخصوص وقت دیا جائے ۔ نیز زراعت کے فروغ اور معدنیات کی ایکسپلوریشن کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ اور رائیلٹی عوام کو دی جائے ۔ انہوں نے شراب پر مکمل پابندی ،نماز کے اوقات میں دفاتر کی بندش ، آذان کیلئے ایک ٹائم مقر ر کرنے ، اغوا اورزنا بالجبر کے لئے سزائے موت کے نفاذ کا مطالبہ کیا ۔ بدیع الرحمن نے یہ بھی کہا ۔ کہ خواتین کو پاکستانی اور پردے کے لباس کا پابند ہونا چاہیے ، ملازمتوں میں سو فیصد میرٹ کی پاسداری ، پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو گریڈ 17 کی مراعات دینے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو سو فیصد ادویات مفت فراہم کرنا اُن کی پارٹی کے منشور میں شامل ہے ۔ انہوں اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ پاکستان اور چترال میں اکثریت غریب لوگوں کی ہے ۔ اسلئے غریب لوگوں کیلئے بجلی میں خصوصی رعایت دی جائے ۔بدیع الرحمن نے کہا ۔ کہ اُن کی پارٹی پاکستانی عوام پر بے انتہا جبر و ظلم کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے ۔ اور پارٹی کے موجودہ چیرمین بیرسٹر راؤ محمد اکبر اور جنرل سیکرٹری ملک محمدجہانگیر پارٹی کی آواز کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ جس کیلئے ہمارے مخلص کارکناں شب و روز محنت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحریک تحفظ پاکستان چترال میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ اور اپنی سیاسی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کی بھر پور کوشش کرے گی