تازہ ترین

ضلع ناظم چترال اور جماعت اسلامی کے رہنما مغفرت شاہ کا اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

اسلام آباد (پ۔ر) ضلع ناظم چترال اور جماعت اسلامی کے رہنما مغفرت شاہ نے اتوار کے روز پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چترال سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں اقتصادی راہداری کے متبادل روٹ کو چترال سے گزارنے سمیت تاجکستان روڈ اور لواری ٹنل کی تکمیل کے بعد چترال میں مختلف حوالوں سے بننے والی مناظر اورا ن کے مضمرات شامل تھے۔ اس موقع پر ضلع ناظم نے امیر جماعت کو چترال میں گزشتہ سال تاریخ کی بدترین سیلاب اور اس کے نتیجے میں انفراسٹرکچروں کی تباہ وبربادی اور اب تک حکومت کی طرف سے اس پر عدم توجہی اور مقامی لوگوں کی حالت زار سے بھی اگاہ کیا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button