تازہ ترین
ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعودالملک نے نوغورریچ اور رُوا ریچ میں 100,100کلو واٹ کے دو بجلی گھروں کا افتتاح کیا۔


نے شرکت کیں۔ اِس سلسلے میں پہلی تقریب رُوا ریچ میں منعقد ہوئی جہاں پہلے فیتہ کاٹ کر 100کلوواٹ کے بجلی گھر کا افتتاح کیا گیا اور بعد میں تقریب منعقد ہوئی ، جبکہ نوغور ریچ میں بھی 100کلو واٹ کے بجلی گھرکی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعودالملک نے
کہا کہ ایس آر ایس پی صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہہ دے رہی ہے جس میں کمیونٹی کی سطح پر بننے والی بجلی گھروں اور دوسرے انفراسٹرکچرز کی تعمیر سہرِ فہرست ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھیں اور اپنے تنظیمات کو مزید فعال بنائیں تاکہ دوسرے ادارے بھی آپ کی تنظیمات سے متاثر ہو کر خود آپ کے پاس آسکیں۔ انہوں نے کہا
کہ ایس آر ایس پی نے تو آپ لوگوں کو بجلی گھر بنا کر دی لیکن اِ ن کی دیکھ بھال کرنا اور بہتر طریقے سے چلانا کمیونٹی کی ذمہ داری ہے جس کے لیے آپ کو ایک بہتر اور موثر طریقہ کار وضع کرنی ہوگی جس کے لئیایس آر ایس پی معاونت کرے گی۔
ایس آر ایس پی اور یورپین یونین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ایس آر ایس پی نے چترال کے سب سے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بجلی کے مسئلے کو حل کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ مسعودالملک چترال کا قابلِ فخر فرزند ہے اور وہ چترال کی ترقی کے لئے جوکوششیں کررہے ہیں وہ آج تک کوئی دوسرا نہیں کر سکا ہے۔ آج انہوں نے اپنی پور ی ٹیم کے ساتھ تریچ، اجنو، ریچ پائیں اور ریچ بالا کا تین روزہ دورہ کرکے اپنی انسان دوستی اور غریب پروری کا ثبوت دیا ہے، جس کے لئے ریچ کے عوام ایس آر ایس پی کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں۔