تازہ ترین
مسلئے پر سنجیدہ توجہ نہ دی گئی ۔ تو وہ خود کُشی کا راستہ اختیار کریں گی ،زرین گل کی پریس کانفرنس


موقع نہیں دیا ۔ موجودہ پرنسپل مس کیری بھی میری بیوگی اور مجبوری پر رحم کرتی رہی ۔ حتی کہ میری بچی کی اسی سکول میں تعلیمی اخراجات اپنی جیب سے برداشت کرتی تھی ۔ مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر انہوں نے دو ہفتے پہلے ملازمت سے نکال دیا ہے ۔ جس سے میں شدید ذہنی مریض بن چکی ہوں ۔ کیونکہ یہی ملازمت میری زندگی گزارنے کیلئے آمدنی کا کام کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ملازمت کے خاتمے کی خبر میرے لئے اتنی ناقابل برداشت تھی کہ صدمے سے وہ بیہوش ہوئی ۔ اور تین دن ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل رہی ۔ اور اب بھی اُن کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ آیا زرین گُل نے کہا ۔ کہ انہوں نے مس کیری سے اپنی برخواستگی کی وجہ پوچھی ۔ اور اپنی نادانستہ اور ناکردہ غلطیوں کی معافی مانگی ۔ تو مس کیری نے کہا ۔ کہ وہ یہ اقدام بورڈ آف ڈائریکٹرزکی ہدایت پر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کووہ بورڈ آف ڈائریکٹرزکے تمام ممبران سے درخواست کرتی ہیں ۔ کہ اُن کی مجبوری پر رحم کیا جائے ۔ اور دوبارہ انہیں ملازمت پر بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر وہ سکول آکر خود کُشی کریں گی ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری پرنسپل مس کیری اور سکول کے بورڈ ممبران پر ہوگی ۔