تازہ ترین
ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں200kv جنرٹیرکے افتتاح بدست رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کیا


ہسپتال میں جدیدآلات اورمشین جوبجلی نہ ہونے کی وجہ سے بے کار پڑے تھے اُن کوبھی استعمال میں لایاجائے تاکہ مختلف بیماریوں کاچیک اپ ہوسکے۔ غریب لوگوں کویہاں سے دورجانے کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزاعظم کی چترال آمد پر ایک دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان میں 40اعلیٰ کوالٹی کے ہسپتالوں کااعلان کیاہے جس میں سے ایک چترال میں تعمیرکیاجائے یہاں کے پسماندہ عوام اُن کے احسان کوزندگی بھریادرکھیں گے۔انہوں نے اپنی طرف سے ایکسرے لائن کے لئے 200گزکیبل اور100لیٹرڈیزل کابھی علان کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال ڈاکٹرفیض الملک نے کہاہے کہ ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ سے انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ کم وولٹچ کی وجہ سے ہسپتال میں آلات اور مشینیں خراب ہورہی ہیں۔