Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں200kv جنرٹیرکے افتتاح بدست رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین ڈیڈک ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں200kv جنرٹیرکے افتتاح کے موقع پر پارٹی ورکروں اورہسپتال اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال ضلع چترال کاواحدہسپتال ہے جہاں چترال کے کونے کونے سے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے اس لئے مستقل طورپربجلی کے بندوبست ہونے تک ڈی ایچ کیوہسپتال کے لئے بڑے جنریٹرکاانتظام کیا ہے جس سے ہسپتال میں بجلی کامسئلہ حل ہوگا مقررہ وقت میں مریضوں کااپریشن، ایکسرے ،لیبارٹری ٹیسٹ وغیرہ تسلی بخش طریقے سے کئے جائیں گے۔انہوں نے میڈیکل سپریٹیڈنٹ کوہدایت کی کہ 8ہسپتال میں جدیدآلات اورمشین جوبجلی نہ ہونے کی وجہ سے بے کار پڑے تھے اُن کوبھی استعمال میں لایاجائے تاکہ مختلف بیماریوں کاچیک اپ ہوسکے۔ غریب لوگوں کویہاں سے دورجانے کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزاعظم کی چترال آمد پر ایک دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان میں 40اعلیٰ کوالٹی کے ہسپتالوں کااعلان کیاہے جس میں سے ایک چترال میں تعمیرکیاجائے یہاں کے پسماندہ عوام اُن کے احسان کوزندگی بھریادرکھیں گے۔انہوں نے اپنی طرف سے ایکسرے لائن کے لئے 200گزکیبل اور100لیٹرڈیزل کابھی علان کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال ڈاکٹرفیض الملک نے کہاہے کہ ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ سے انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ کم وولٹچ کی وجہ سے ہسپتال میں آلات اور مشینیں خراب ہورہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button