تازہ ترین
چترال میں سیاحت کو فروغ دیے بغیر معاشی استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ


کرکے کمیونٹی کو حوالے کرے گا ۔ انہوں نے کہا ، کہ قبرستان کا خاتمہ کالاش کمیونٹی کیلئے مسئلہ بنا ہوا تھا ۔ جسے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ، رہنما پی ٹی آئی رحمت غازی اور انجہانی سابق اقلیتی مشیر سورن سنگھ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے صوبائی حکومت نے حل کر دیا ہے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ اے وی ڈی پی نے ایریگیشن چینل ، آبنوشی سکیمیں ، حفاظتی پشتے ، سنٹیشن، پُلیں اور رابطہ سڑکیں تعمیر کرکے لوگوں کو کئی سہولیات فراہم کی اور اس میں ضلعی انتظامیہ نے ہر قدم پر اُن کی مدد کی ہے ۔ جس کیلئے وہ ڈپٹی کمشنر اود دیگر سرکاری اداروں کے آفیسران کے شکرگزار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کا لاش کمیونٹی کی تہذیب و ثقافت مسلمان برادری کی وجہ سے زندہ ہے ۔ اور یہ بھائی چارہ امن آشتی کا ماحول چترال کے علاوہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ملنا ممکن نہیں ۔ وزیر زادہ نے کالاش قاضیوں کے سالانہ اعزازیہ کو بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ قبل ازین جب ڈپٹی کمشنر رمبور ویلی پہنچے تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ کالاش خواتین نے روایتی ہار اور برزنگی و سیف اللہ جان چیرمین اے وی ڈی پی نے انہیں روایتی چوغے پہنائے ۔ اور خوش آمدید کہا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ رمبور جانے سے پہلے ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے آفس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر منیجر اے وی ڈی پی نے ادارے کی سرگرمیوں سے متعلق مختصر بریفنگ دی ۔ اور بتایا ۔ کہ ایل ایس او نے اب تک تقریبا بارہ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں ۔ جبکہ مزید کام جاری ہیں ، بعد آزان ڈی سیُ اسامہ نے دوباژ کے مقام پر زیر تعمیر پُل کا جائزہ لیا ۔ اور اطمینان کا اظہار کیا ۔