تازہ ترین
اہل سنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں” شہادت فاروق و حسینؓ کانفرنس کا انعقاد


اور یہی سبق ہمیں شہید صحابہ کرام نے دی ہے۔ اہلسنت والجماعت کے رہنمامولانا عبدالخالق رحمانی نے کہا کہ اہلسنت سب سے ذیادہ محب وطن جماعت ہےجوکہ فرقہ واریت کا مخالف ہے اور صحابہ کرام کے محبت کو رسول کریم کے ساتھ محبت قرار دیتے ہوئے ناموس صحابہ کے لئے کام کررہی ہے۔ راہ حق پارٹی کے مستوج سب ڈویژن کے امیر مولانا اشرف خان نے کہاکہ رسول مہربان کے ایک لاکھ 44ہزار صحابہ کرام سب کے سب ہمارے لئے قابل اتباع اورقابل احترام ہیں جن کی پیروی کرنے پر رب نے کامیابی کا وعدہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سپاہ کرام رضی اللہ عنہم کی حیات مبارکہ کو دنیا کے سامنے ایک ماڈل کے طورپر پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ جامع مسجد شاہی بازار چترال کے خطیب اور مذہبی رہنما مولانا اسرار الدین الہلال نے کہاکہ صحابہ کرام کو نہ ماننے والے اہل ایمان ہرگز نہیں ہوسکتے کیونکہ اللہ کے آخری نبی کے ساتھیوں کے ساتھ محبت ایمان کا جزو ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھی صوبائی حکومت کی طرح خلفائے راشدین کے ایام شہادت کو عام تعطیل قرار دے کر صحابہ کرام کے ساتھ محبت کا مظاہرہ کرے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سید احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیںیوم شہادت منانے کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام کی اپنائی ہوئی طرز زندگی کو اپنی زندگی کا شعار اور طریقہ بنائیں اور یہی ان کے ساتھ حقیقی محبت کا ذریعہ ہے۔ چترال کےمعروف وکیل عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے اہل سنت والجماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان ایام کو مناکر وہ مسلمانوں کے دلوں میں سپاہ کرام کی عظیم یادوں کو تازہ کرنے کا ساماں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خلفائے راشدیں کا دور حکومت رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے جس کی نظیر کوئی پیش نہیں کرسکے گااور یہ ہماری ایمان کاتقاضا ہے کہ ہم شان صحابہ کے لئے اپنا تن من دھن قربان کریں۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شان صحابہ کی اہمیت بیان کی۔ اس موقع پر حافظ خوش ولی کے لکھے ہوئے حمد پاک، نعت رسول مقبول اور اصلاحی نظم بھی پیش کئے گئے۔