Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اہل سنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں” شہادت فاروق و حسینؓ کانفرنس کا انعقاد

چترال (ظہیر الدین سے) اہل سنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام بدھ کے روز چترال پریس کلب میں” شہادت فاروق و حسینؓ کانفرنس” منعقد ہوئی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام صحابہ کرام ہمارے کے لئے یکساں عزت وتکریم اور اتباع کے لائق ہیں اور خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق جیسے عظیم ہستی کی شہادت کوبھی مسلمانوں کے سامنے اشکارا کیا جائے جو کہ ابھی تک اوجھل ہے اور خلفائے راشدین کے ایام شہادت کو بھی ملک بھر میں عام تعطیل قرار دیا جائے تاکہ ان کی حیات ہائے طیبہ کو اجاگر کیا جاسکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت چترال کے امیر حافظ خوش ولینے کہاکہ ہمیں حضرت حسین کی شہادت پر ہائے کہنے کی بجائے واہ کہنا چاہئے جس نے حق کے ساتھ شہادت قبول کیانہ کہ باطل کے جینے کو ترجیح دی۔ انہوں نے گزشتہ دو سالوں سے یکم محرم الحرام کو شہادت فاروق کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرکے ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔ حافظ خوش ولی نے کہاکہ ہمارے بارے میں غلط پروپیگنڈے پھیلا کر ہماری تصویر کو خوفناک بناکر پیش کررہے ہیں جبکہ ہم پاکستان میں اسلامی قانون کا نفاذ چاہتے ہیں اور ہم حضرت عثمان غنی کا پیروکار ہوتے ہوئے اسلام اور ملک کو نقصان پہنچائے بغیر ان دونوں کا دفاع چاہتے ہیںجبکہ شہید صحابہ کرام کی زندگیوں سے یہ سبق بھی ہم سیکھ چکے ہیں کہ ہم دفاع پاکستان کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑکر جام شہادت نوش کرنے کو ہردم تیار ہیں اور کسی باطل کو میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحابہ کرام کی زندگی کو اجاگر کرکے ان کے اخلاق اور صفات کو اپنی زندگیوں میں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سے قبل کانفرنس سے اہل سنت والجماعت اور راہ حق پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ مختلف دینی اور سیاسی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ اہل سنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ مولاناسراج احمد نے کہاکہ تمام صحابہ کرام کے ساتھ محبت اور عقیدت ایمان کا حصہ ہے اور انسان جو مشن اور موقف اختیارکرے، اس کے خاطر جان دینے سے دریغ نہیں کرتا اور صحابہ کرام نے نبی آخرالزمان کی مشن کے لئے قربانیوں کاجوسلسلہ جاری کیا تھا،وہ آج بھی جاری ہے اور تاقیامت جاری رہے گااور دنیا کا کوئی طاقت اس میں ذرہ برابر تبدیلی نہیں لاسکتی اور ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہر مسلمان کو اہل سنت والجماعت کا دست وبازو بن کر ناموس صحابہ کی تحفظ کرنا چاہتا ہے۔ اہل سنت والجماعت کے ایک اور رہنما مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے ماہ محرم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی افرینش سے لے کرصحابہ کرام کی زندگی تک تمام اہم واقعات محرم الحرام میں رونما ہوتے آئے ہیں اور قیامت بھی اس ماہ برپا ہوگا ۔ انہوں نے اس بات کو باعث فکر قرار دیا کہ میڈیا میں حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے حوالے سے وہ کوریج نہیں دی جارہی ہے جس کا مستحق ہے جبکہ مسلمانوں کے لئے تما م شہداء کا یکساں احترام لازم ہے۔ راہ حق پارٹی چترال کے امیر مولانا آصف اقبال نے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت کے مطالبے پر یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کیونکہ نئی نسل سمیت عوام کی اکثریت کو یہ تک معلوم نہیں تھا کہ خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کس تاریخ کو شہادت پائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی بالادستی کے لئے جدوجہد کو اور بھی تیز کرنی چاہئے 1اور یہی سبق ہمیں شہید صحابہ کرام نے دی ہے۔ اہلسنت والجماعت کے رہنمامولانا عبدالخالق رحمانی نے کہا کہ اہلسنت سب سے ذیادہ محب وطن جماعت ہےجوکہ فرقہ واریت کا مخالف ہے اور صحابہ کرام کے محبت کو رسول کریم کے ساتھ محبت قرار دیتے ہوئے ناموس صحابہ کے لئے کام کررہی ہے۔ راہ حق پارٹی کے مستوج سب ڈویژن کے امیر مولانا اشرف خان نے کہاکہ رسول مہربان کے ایک لاکھ 44ہزار صحابہ کرام سب کے سب ہمارے لئے قابل اتباع اورقابل احترام ہیں جن کی پیروی کرنے پر رب نے کامیابی کا وعدہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سپاہ کرام رضی اللہ عنہم کی حیات مبارکہ کو دنیا کے سامنے ایک ماڈل کے طورپر پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ جامع مسجد شاہی بازار چترال کے خطیب اور مذہبی رہنما مولانا اسرار الدین الہلال نے کہاکہ صحابہ کرام کو نہ ماننے والے اہل ایمان ہرگز نہیں ہوسکتے کیونکہ اللہ کے آخری نبی کے ساتھیوں کے ساتھ محبت ایمان کا جزو ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھی صوبائی حکومت کی طرح خلفائے راشدین کے ایام شہادت کو عام تعطیل قرار دے کر صحابہ کرام کے ساتھ محبت کا مظاہرہ کرے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سید احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیںیوم شہادت منانے کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام کی اپنائی ہوئی طرز زندگی کو اپنی زندگی کا شعار اور طریقہ بنائیں اور یہی ان کے ساتھ حقیقی محبت کا ذریعہ ہے۔ چترال کےمعروف وکیل عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے اہل سنت والجماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان ایام کو مناکر وہ مسلمانوں کے دلوں میں سپاہ کرام کی عظیم یادوں کو تازہ کرنے کا ساماں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خلفائے راشدیں کا دور حکومت رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے جس کی نظیر کوئی پیش نہیں کرسکے گااور یہ ہماری ایمان کاتقاضا ہے کہ ہم شان صحابہ کے لئے اپنا تن من دھن قربان کریں۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شان صحابہ کی اہمیت بیان کی۔ اس موقع پر حافظ خوش ولی کے لکھے ہوئے حمد پاک، نعت رسول مقبول اور اصلاحی نظم بھی پیش کئے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button