Pakistani women work in a rice field ahead of the International Day of Rural Women, in Lahore on October 14, 2016.
The United Nations (UN) International Day of Rural Women celebrates and honors the role of rural women on October 15 each year. / AFP PHOTO / ARIF ALI
اسلام آباد(خبرڈان نیو)پاکستان میں کسان مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی دن رات کی محنت سے کھیتی باڑی کرکے چاولوں کی بہترین فصل تیار کرتی ہیں۔اس ہی حوالے سے اقوام متحدہ ہر سال 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کا عالمی دن ڈے آف رورل وومن (Rural Women) مناتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد کسان خواتین کے کردار کو اعزاز دینا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاول کو بنیادی خوراک کا درجہ حاصل ہے۔چاول عام طور پر سال میں ایک بار کاشت کیا جاتا ہے۔ چاول کا پودا اپنی قسم اور مٹی کی خاصیت کی بنیاد پر 1 سے 1 اعشاریہ 8 میٹر بلند ہوسکتا ہے۔پاکستان میں گندم کے ساتھ ساتھ عام لوگ چاول بھی بڑی رغبت سے کھاتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں باسمتی اور سیلا چاول بڑی مقدار میں پیدا ہوتے ہیں جبکہ سندھ میں ایری اور شمالی علاقوں میں بھورے چاول کی پیداوار ہوتی ہے۔