تازہ ترین
پیکٹا کے زیر اہتمام چترال کے مختلف کالجزکے اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ


اساتذہ کو ٹیچنگ پروفیشنل الاونس،کالج اساتذہ کی معمول کی ترقی کے کیسوں کو بلاوجہ تعطل میں نہ رکھنے شامل تھے۔ احتجاج کے شراکاء نے اعلان کیاکہ وہ صوبائی قیادت کے فیصلے کے مطابق 17نومبر سے شروع ہونے والی مہم میں بھر پور شرکت کرینگے۔پیکٹا کے ضلعی صدر غنی الرحمن ، ڈویژنل نائب صدر شفیق احمد، فضل حق اورپروفیسر ممتاز حسین نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ صوبائی قیادت کی ہدایت کے مطابق مسائل کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ انھوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سکول اور یونیورسٹی کے اساتذہ کو ون اسٹیپ پروموشن دی گئی مگر کالج اساتذہ کو اس سے محروم رکھا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈگری کالجز بونی سمیت صوبے کے 109کالجز میں احتجاج کا سلسلہ جاری مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا۔