187

لوکل کونسل بورڈ اور دوسرے صوبائی دفاتر سے مستوج اور چترال کے ٹی ایم ایز کے لئے یکم جولائی 2016کو بھیجے گئے ڈاک (فنانشل میٹرز) ابھی تک چترال اور بونی نہ پہنچ سکے

چترال (نمائندہ ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مستوج اور چترال کے ملازمین کی آنکھیں محکمہ ڈاک کی راہیں گزشتہ تین مہینوں سے تکتے تکتے پتھرانے لگے جس کہ وجہ سے ان کا تنخواہ بھی بند ہے جبکہ اے ڈی پی کے ترقیاتی کام بھی تعطل کا شکار ہیں ۔ ٹی۔ایم ۔اے ذرائع کے مطابق لوکل کونسل بورڈ اور دوسرے صوبائی دفاتر سے مستوج اور چترال کے ٹی ایم ایز کے لئے یکم جولائی 2016کو بھیجے گئے ڈاک (فنانشل میٹرز) ابھی تک چترال اور بونی نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے ادارے کے درجنوں اہلکاروں کی تنخواہیں بند ہیں اور ساتھ سالانہ تحصیل ترقیاتی منصوبے کے تحت جاری کاموں کیلئے ٹھیکہ داروں کو ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی گھروں کے چولہے بند ہوچکے ہیں۔ ادارے کے ملازمیں یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس ترقی یافتہ اورجدید دور میں بھی پشاور سے ڈاک کا تین ماہ تک بونی اور چترال نہ پہنچنا کیا مذاق نہیں ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں