213

خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت کے زیر نگرانی کام کرنے والے سپروائزرزکوادارے کی طرف سے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے انہیں سخت دشواریوں کا سامنا

غذر(بیورورپورٹ)نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت کے زیر نگرانی کام کرنے والے سپروائزرزکوادارے کی طرف سے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے انہیں سخت دشواریوں کا سامنا ہے ادارے کی طرف سے تین ماہ پہلے تمام سپروائزرز سے گاڑیاں مرمت کے غرض سے جمع کیے گئے تھے جنہیں مرمت کی بجائے ڈی ایچ اوافس کے باہر کھلے اسمان تلے رکھے ہوئے ہیں۔ تحصیل گوپس کی ایک سپروائزر کی گاڈی ادارے کے ڈرائیور کے ہاتھوں حادثے کا شکار ہوا تھا جسے 6ماہ گزنے کے باجود گاڑی نہیں دی گئی جو کہ ان سپروائزرز کے ساتھ ناانصافی ہے ۔سپروائزرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ دینے کی وجہ سے انہیں ڈیوٹی سرانجام دینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں