196

لواری ٹنل کے اعلان شدہ شیڈول میں تبدیلی کی جائے/عمائدین کا کمشنر ملاکنڈڈویژن سے ملاقات میں مطالبہ

چترال(نامہ نگار) ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور، تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، قاری جمال عبدالناصر اور مسلم لیگ ن کے صدر سید احمد خان پر مشتمل ایک وفد نے گذشتہ دنوں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے لواری ٹنل سے سفر کے موجودہ شیڈول کے حوالے سے اپنے تحفظات اور عوامی مشکلات سے کمشنر کا آگاہ کیا اور بتایا کہ ہفتے میں صرف ایک دن سفر کے لئے مختص کرنے کی صورت میں چترال کے عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا اور ایک بحران جنم لے گی لہذا روزانہ دوگھنٹے یا بصورت دیگر ہفتے میں کم از کم دو دن سفر کے لئے مختص کئے جائیں۔ کمشنر عثمان گل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹنل کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ اسے اگلے سال جون تک مکمل کر لیا جائے، اس لئے کام کی رفتار بھی تیز کردی گئی ہے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تعمیراتی کام متاثر ہو جائے۔ وفد نے کمشنر کو بتایا ہفتے میں ایک دن کا اضافہ کرنے سے تین مہینوں میں کل 12دن لگتے ہیں اور ان ایام کے متبادل کے طور پر تعمیراتی کمپنی کو ایک مہینہ اضافی دیجائے ۔ وفد نے کمشنر پر زور دیا کہ ڈویژن کے انتظامی سربراہ ہونے کی حیثیت سے وہ عوامی مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھکر شیڈول میں ایک دن کا اضافہ کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں