Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلع ناظم کا طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے پرپسماندگا ن سے اظہار ہمدردی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں چار افراد کی میتیں لے کر خود اپر چترال کے مختلف گاؤں میں گئے اور نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے ساتھ پسماندگان سے تغزیت کی۔ وہ زئیت کے محمد علی ، بونی کے احترام الحق ،جنالی کوچ کے اکبر علی اور سلمان زین العابدین کے گھروں میں جاکر تغزیت کی۔ انہوں نے اس موقع پرپسماندگا ن سے اظہار ہمدردی کیا اور ان کو صبر اور استقامت سے اس غم کو سہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ضلعی حکومت کی طرف سے ہرممکن امداد کا بھی یقین دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button