تازہ ترین
چائلڈ پروٹیکشین یونٹ کے افسیر عمران الدین کی طرف سے بچے کی بازیابی پر پولیس کو خراج تحسین

چترال(بشیر حسین آزاد) چائلڈ پروٹیکشین یونٹ چترال کے افیسر عمران الدین ے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گذشتہ رات ڈی ایچ کیو مادر اینڈ چائلڈہسپتال سے شیشی کوہ سے تعلق رکھنے والے بچے کو فیمل گروپ نے چرایا تھا اس سلسلے میں چترال پولیس کو رپورٹ ملتے ہی جو کاروائی کرکے بچے کو کامیابی سے بازیاب کیا گیا اُس کے لیے میں چترال پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور خاص کر ایس ایچ او چترال ناصر علی جو کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے کردار ادا کرتے آئے ہیں میں بحیثیت چائلڈ پروٹیکشن افیسر اُن کی کارکردگی کو سراہتا ہوں اورساتھ ہی میں تمام لوگ جو کہ اپنے بچوں کو لیکر بازار یا ہسپتال آتے ہیں اُن کو سے گذارش کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو کسی ناموزوں جگہ میں الگ نہ بیٹھائے بلکہ خود اُن کے ساتھ رہے۔اور جو بچے ہسپتال ں میں پیدا ہوتے ہیں اُن کے والدین اپنے بچوں کا خود خیال رکھیں اور ساتھ ہی بچوں کے لئے برتھ سرٹیفیکیٹ ضرور بنوائیں تاکہ بچوں کی شناخت ہو۔اُنہوں نے کہا کہ برتھ رجسٹریشن آپ لوگ اپنے متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹری کے دفتر میں بنواسکتے ہیں بچوں کی ی تحفظ کے لئے بنیادی کردار والدین کا ہے۔