191

چترال چکدرہ روڈ کو سی پیک پر شامل کرنے پر وفاقی وزیر احسان اقبال کے مشکور ہے۔مسلم لیگ (ن) چترال

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)مسلم لیگ (ن) چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چکدرہ چترال روڈ کو سی پیک منصوبے میں شامل کرکے چترال کو سی پیک کے ساتھ منسلک کرنے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسان اقبال کا شکریہ ادا کیاہے۔اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ چترال کے دوران چکدرہ تا چترال روڈ کو تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھااور اب چین میں منعقدہ سی پیک کانفرنس میں وفاقی وزیر احسان اقبال کی طرف سے چکدرہ چترال روڈ کوسی پیک میں شامل کرنا خوش آئیند ہے جس سے چترال میں ترقی کا سفر اور بھی تیزہوگا۔اْنہوں نے لواری ٹنل کے دونوں اطراف اپروچ روڈ کے لئے تین ارب روپے کے منظوری کا بھی وفاقی حکومت کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں