191

صوبے کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن یکم جنوری کو منعقدہورہے ہیں

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن صوبے کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی سات مختلف یونین کونسلوں میں اتوار کے روز منعقدہورہے ہیں جن میں جماعت اسلامی یوتھ کے چار ہزار سے زائد ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے یونین کونسل کی سطح پر صدر ، جنرل سیکرٹری اور ممبر ایگزیکٹیو کونسل منتخب کریں گے۔ چترال میں الیکشن کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قاری فدا محمد اور جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین نے میڈیا کو بتایاکہ چترال ون، چترال ٹو، دنین، بروز، ایون، دروش اور کوہ میں الیکشن کے لئے سولہ مقامات پر پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں ووٹر صبح دس بجے سے لے کر شام چار بجے تک اپنے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سامان پہنچادئیے گئے ہیں۔دریں اثناء جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد نے ہفتے کے روز متعدد پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا اور اپنی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے جے آئی یوتھ الیکشن کے لئے تسلی بخش انتظامات کرنے پر قاری فدا محمد، وجیہ الدین ، جہانزیب، مقصود الرحمن ، سمیع الحق ، عرفان عزیز، عبدالعزیز اور دوسروں پرمشتمل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں