تازہ ترین
AVDPکے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار


مقررہ مدت کے اندر معیار کے مطابق مکمل ہو چکے ہیں ۔ اور عوام کو ہینڈ اور ہو چکے ہیں ۔ جن سے مقامی کمیونٹی استفادہ کر رہی ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ کہ یہ وہ منصوبے ہیں جو گذشتہ سیلاب اور زلزلے میں بُری طرح متاثر ہوئے تھے ۔ اور یو سی کے عوام شدید مشکلات کا شکار تھے،اس لئے یہ منصو بے اولین ترجیح قرار دے کر مکمل کئے گئے ۔ جن میں جیپ ایبل پُل ، ائریگیشن چینلز ، پائپ ایریگیشن ، واٹرسپلائی سکیمز اور سنٹیشن وغیرہ شامل ہیں ۔ یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے کالاش لینگویج اینڈ کلچر پریزرویشن پراجیکٹ کے کام پربھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ، اس پراجیکٹ کے تحت تین کتابین چھپ چکی ہیں ،اور کمیونٹی لینگوسٹک تیار کئے گئے ۔ جنہوں نے کالاش زبان کو تحریری طور پر ترقی دینے کے ساتھ ساتھ ، کالاش لوک گیتوں اور ضرب المثل کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اجلاس میں پی پی اے ایف کی طرف سے ایون رورل ہیلتھ سنٹر کی تزین و آرائش سمیت دیگر ضروریات کی تکمیل و فراہمی کو اطمینان بخش قرار دیا گیا ۔ تاہم پی پی آر کے شعبہ ایجوکیشن کے ذمہ داروں کی طرف سے بغیر مشاورت کے بعض سرگرمیوں پر انتہائی تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں AVDPکیلئے مرتب کردہ نئی پالیسی پیش کی گئی ۔ جسے مطالعہ کرنے کے بعد ضروری ترامیم کے ساتھ منظورکرنے کیلئے اگلے بورڈ اجلاس تک موخرکردیا گیا ۔ اجلاس میں AVDPکے اے جی ایم کی دو سالہ مدت پوری ہونے کے بعد آیندہ اے جی ایم 8جنوری2017بروز اتوار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے تمام ڈونرزو متعلقہ اداروں ، ضلعی حکومت و ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج و پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا ۔جن کے بھر پور تعاون کی بدولت ہی عوامی مفاد کے یہ منصوبے مکمل ہو سکے ہیں ۔