168

گلگت: سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی اجلاس میں شرکت کرنے ہدایت دینے پران ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزرہیں، محترمہ سعدیہ دانشں

گلگت: پھسو ٹائمز اُردُو | پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی کی جانب سے تمام صوبائی سیکریٹری اطلاعات کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی اجلاس میں شرکت کرنے ہدایت دینے پران ہم ان کے شکر گزرہیں اور انشااللہ سیکریٹریز اطلاعات کے CECاجلاسوں میں شرکت کرنے سے تمام صوبوں کے پارٹی ورکروں اور عوامی مسائل اجاگر ہونگے، ہم اپنے اپنے علاقوں کے عوامی اور پارٹی ورکروں کے مسائل مرکزی سطح پر اٹھانے کی بھر پور کوشش کرینگے ۔انہوں نے جمعرات کے روز ایک اخباری بیان میں کہا کہ پارٹی چیئر مین کی طرف سے یہ فیصلہ نہایت اہمیت کے حامل ہے اور اس کا باقائدہ طور پر نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد تمام سیکریٹری انفامیشنز پارٹی پالیسی کے مطابق اپنے خدمات زیادہ بہتر اور تندہی سے سرانجام دینگے ۔ چیئر مین بلاول بھٹو نے گزشتہ روز سیکریٹری اطلاعات کے اجلاس جس کی وہ خود صدارت کررہے تھے میں تمام صوبوں کے ایشوز پر الگ الگ تفصیلی طور پر بات کی اور ان ایشوز کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے متعلقہ عہدیداروں کو احکامات بھی جاری کرنے کا وعدہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں