204

چترال؛ سینکڑوں گاڑیاں لواری ٹنل کے قریب پھنس گئیں

چترال: (اے پی پی) گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ پندرہ گھنٹوں سے گاڑیوں میں بھوکے پیاسے بیھٹے ہیں، ٹنل انتظامیہ گاڑیوں کو ٹنل سے گزرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ علاقے کا درجہ حرات منفی پندرہ ڈگری ہے۔ برف باری کا امکان بھی ہے۔ ہزاروں مسافر شدید سردی میں گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ گاڑیوں میں ایمبولنسز بھی شامل ہیں جن میں مریض موجود ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ منتظمین کی ناقص کارکردگی نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے موسم کی خرابی کی وجہ سے فضائی سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ لواری ٹنل کو ہفتے میں ایک بار گاڑیوں کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں