چترال/ محکمہ فوڈ چترال کے دو انسپکٹروں کو اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والے فوڈ انسپکٹرز میں رحمت ولی خان اور غلام رسول شامل ہیں۔مذکورہ فوڈ انسپکٹرز چترال کے مختلف سٹیشنز میں بطور انسپکٹرز اپنے فراء منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اْمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے نئے عہدوں پر بھی چترال عوام کی بھر پور خدمات سرانجام دیں گے اور کسی کوشکایت کا موقع نہیں دینگے۔