201

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں، انکا قبلہ درست کیا جائے/وی سی ناظمین دروش

چترال/دروش سے تعلق رکھنے والے ویلج کونسل ناظمین عمران الملک،وقار احمد،رحمت خان اور کفایت اللہ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں اسسٹنٹ انجینئر فہم جلال کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وی سی ناظمین دروش کے ایک وفد نے عمران الملک کی قیادت میں گذشتہ روز اسسٹنٹ انجینئر فہم جلال سے ملاقات کی جس میں 30نومبر کو مسنوخ کئے گئے ویلج کونسل کے اے ڈی پی کے بارے میں اظہار خیال کیاگیا۔ملاقات میں ویلج ناظمین نے ڈیڑھ ماہ گذرنے کے باوجوددوبارہ ٹینڈر نہ کرنے کی بابت معلومات چاہیں جس پر اسسٹنٹ انجینئرویلج ناظمین کو مطمئن کرنے بجائے سیخ پا ہوکر کہنے لگے کہ اس میں ویلج کونسل اور ناظمین کا کوئی اختیار نہیں اور ہم اپنی مرضی سے ٹینڈر جاری اور منسوخ کرسکتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ انجینئرنے بلدیاتی سسٹم اور ویلج کونسل کی تضحیک کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم مذاق ہے،اس میں سار دارمدار اور اختیار اے ڈی آفس کے پاس ہے جبکہ ویلج کونسل اس کے طفیلے ہیں۔اس وجہ سے ناظمین اور انجینئر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔اْنہوں نے کہا کہ 30نومبرکو دروش کے چار وی سی کے اے ڈی پی کے ٹینڈروں کو وی سی ناظمین کو اعتماد میں لیے بغیر منسوخ کیا گیا تھا اور ٹینڈر کھولنے کے لئے مقررہ وقت یعنی دو بجے کے بجائے بارہ بجے منسوخ کئے گئے تھے۔ وی سی ناظمین نے مزید بتایا کہ اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انجینئر کی سربراہی میں کرپشن اور کمیشن کا بازارگرم ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے ہزار دعووءں کے باوجود کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ہے۔اْنہوں نے ضلعی ناظم اور ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی(آرڈی ڈی)اور اسسٹنٹ انجینئر فہم جلال کا قبلہ درست کیا جائے بصورت دیگر آل ویلج کونسل فورم دروش احتجاجی تحریک چلانے سمیت انٹی کرپشن کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں