چترال/جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے ذرائع نے باضابطہ طورپر اطلاع دی ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے امیر مولانا قاری عبدالرحمن قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے حرمین شرفین کی زیارت کیلئے عازم سفر ہیں۔ ان کی عدم موجودگی کے دوران سینئر نائب امیر مولانا قاری وزیر احمد کو قائمقام ضلعی امیرمقرر کیا گیا ہے جو جماعتی ذمہ دارایاں بھرپور طریقہ سے انجام دینگے۔امیر جے یو آئی ضلع چترال قاری مولانا عبدالرحمن قریشی نے ایک پیغام میں تمام جماعتی کارکنان اور متعلقین کو سینئر نائب امیر مولانا قاری وزیر احمد اور انکے رفقاء ،سیکرٹری اطلاعات،ناظم مالیات ریٹائرڈ صوبیدار میجر عبدالصمد ، نائب امیر عزیز الرحمن سے رجوع کرنے کو کہا ہے اورجماعتی سرگرمیوں کے حوالہ سے مقام کار ضلع چترال میں موجود سینئر عاملہ کے شرکاء سے باہمی رابطہ رکھنے کی ہدایات کی ہے۔اْنہوں نے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے اور اپنی طرف سے بھی اللہ کے حضور تمام کے لئے دعا کرنے کے اہتمام کا کہا۔اْنہوں نے تمام کارکنان سے جمعیت سے تعاون کی درخواست کی ہے ۔