219

پشاور ہائی کورٹ کا DHOچترال کوکلینکل ٹیکنیشن فارمیسی ایک سالہ کورس کی بنیاد پر تقرری کا حکم

پشاور (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے چترال سے تعلق رکھنے والے 25کلینکل ٹیکنیشن فارمیسی (ڈسپنسروں )کو ایک سالہ ڈپلومہ کی بنیاد پر تقرری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس روح الامین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کی جانب سے سید علی خان وغیرہ بنام گورنمنٹ آف KPK کے مقدمہ کی سماعت کی تو درخواست گزاروں کے وکیل محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے عدالت کے بتایا کہ درخواست گزار میڈیکل فیکلٹی KPKسے ایک سالہ ڈپلومہ کلینیکل ٹیکنیشن فارمیسی کر چکے تھے ۔اور انھیں اس بنیاد پر انٹرویو میں حصہ لینے نہ دیا گیا ۔کہ یہ پوسٹ دو سالہ ڈپلومہ والوں کا ہے ۔اس کو شیر علی خان وغیرہ نے محب اللہ تریچوی کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھے تھے۔گورنمنٹ کے ایک سالہ ڈپلومہ کے خلاف محب اللہ تریچوی نے 12قانونی نکات اٹھائے تھے۔عدالت نے فریقین کی دلائل سننے کے بعد ایک سالہ ڈپلومہ کی بنیاد پر تقرری کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں