217

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے زیرنگرانی مختلف اسکیموں کاای۔ٹینڈرانتہائی صاف اور شفاف طریقے سے احتتام پذیر

چترال (ڈیلی چترال نیوز)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے زیرنگرانی مختلف اسکیموں کے ای۔ٹینڈرانتہائی صاف اور شفاف طریقے سے احتتام پذیرہوئی۔ اس موقع پر ٹی ایم او قادرناصر،ڈسٹرکٹ انجینئرقاضی عتیق الرحمن ا وراے ٹی اوآئی سیف الرحمن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ٹھیکہ داروں کی شکایت کریہ ٹینڈردودفعہ ملتوی ہوچکے تھے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کے متعارف کردہ ای ۔ٹینڈرنگ سسٹم میں کرایاگیاجس میں کوئی غیرقانونی کام کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جن ٹھیکہ داروں نے اپنی رجسٹریشن فیس 2016-17جمع کرچکے ہیں اوراخبارات میں دے گئے اشتہارات اورڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں ای۔ ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ای۔ ٹینڈرفارم جمع کرلیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ ٹینڈرمیں تمام سکیمیں 20سے 48فیصدبیلو ریٹ پرٹھکہ داروں نے لیاہے جس سے سرکاری خزانے میں لاکھوں روپے کی بجٹ ہوئی ہے جس کودوسرے ترقیاتی کاموں میں لگایاجائے گا۔اس موقع پر وی سی ناظمین کونسلرزاوردیگرمعزیزین تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے زیرنگرانی ہونے والے مختلف اسکیموں کے ای۔ٹینڈرسے اطمینان کااظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں