412

اویر صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے پسماندہ ترین علاقہ ہے جہاں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس میں سڑک جیسی سہولت بھی شامل ہے، چیئرمین اسلام اکبر الدین ایڈوکیٹ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) تریچمیر ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ٹاڈو) کے چیئرمین اسلام اکبر الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے اویر صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے پسماندہ ترین علاقہ ہے جہاں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس میں سڑک جیسی سہولت بھی شامل ہے اور اس پسماندگی کو دورکرنے میں گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کوششوں سے منعقدہ ڈونر کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگا جس کے لئے ضلع ناظم مغفرت شاہ خراج تحسین کے لائق ہیں۔ جمعہ کے روز تنظیم کے دیگر رہنماؤں لعل الرحمن وائس چیرمین اور ممبران عزیز الرحمن جانباز ،حضرت علی، سردار احمد، گل نواز، عطاء الرحمن اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ٹاڈو کے ذریعے اویر کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اب کی بار ذیادہ تندہی اور جانفشانی سے خدمت کو اپنا شعار بنالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اویر گاؤں کو پگھلتے ہوئے گلیشیروں سے خطرہ لاحق ہے جس کے لئے خصوصی اور ہنگامی بنیادوں پر پراجیکٹ اس علاقے میں لانچ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے علاقے کے دوسرے منتخب ممبران عبداللطیف اور فخرالدین کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ علاقے کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ناظم مغفرت شاہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہیر و بن چکے ہیں اور کامیاب ڈونر کانفرنس منعقد کرکے انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور قائدانہ قابلیتوں کا لوہا منوالیا ہے اور چترال کے عوام ان کے بجا توقع کرتے ہیں کہ وہ اس کانفرنس کے ثمرات سے پورے چترال کو مستفید کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں