تازہ ترین
روش کے چند ناظمین کی طرف سے اسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ کے خلاف لگائے گئے الزامات من گھڑت بے بنیاد اور حقیقت کے بالکل منافی ہیں ، وی سی اپر چترال کے ناظمین کاپریس کانفرنس


ناظمین کے صدر پرویز لال ، نائب صدر غلام سرور ، مرسلین خان جنرل سیکرٹری ، عبیدالرحمن نائب سیکرٹری ، نثار احمد نائب ناظم وی سی خورکشاندہ ، حمید الرحمن کونسلر چترال ٹو ، اقبال حسین ناظم عشریت ون ، عالم زیب ناظم عشیریت ٹو ، میر صمد خان ناظم چترال ٹو ، حسن احمد نائب ناظم چترال ون نے ہفتہ کے روز چترال میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ دروش کے پانچ ویلج کونسلوں کے ٹینڈر اس لئے منسوخ ہوئے ہیں ۔ کہ انہوں نے ٹینڈر کیلئے مطلوبہ کوائف اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ۔ اب اپنی غلطی کو ادارہ یا ادارے کے انجینئر پرتھوپنا کسی بھی طور درست نہیں ۔ اور اُن کا بیان سراسر غلط ، بے بنیاد اور ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے 95ویلج کونسلوں میں ٹینڈر بروقت ہوئے ۔ اس میں دروش کے پانچ ویلج کونسلوں کے ٹینڈر منسوخ ہونے کا عمل خود اس بات کو واضح کر تا ہے ۔ کہ انہوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ۔ اور ادارے کو یہ ٹینڈر منسوخ کرنے پڑے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے تمام ویلج ناظمین کا ڈسٹرکٹ ناظمین فورم پر مکمل اعتماد ہے ۔ اور تمام ناظمین ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کی علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کئے جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔