214

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ؛ چترال کے مسائل سے آگاہ کیا

چترا ل (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف چترال کے ایک وفد نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ممبر ضلع کونسل رحمت غازی اور عبدالولی ایڈوکیٹ کر رہے تھے۔ وفد نے چترال کے مختلف مسائل کے حوالے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جن میں چترال ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام، ریشن پاؤر ہاؤس کی فوری بحالی، دروش کو سب تحصیل کا درجہ دینے اور اتھک چینل کو اے ڈی پی میں شامل کراناشامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے چترال کے ان اہم مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چترال کے ترقی کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔وفدمیں ممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم،سینئررکن پاکستان تحریک انصاف (ر)صوبیدارمیجرمیربہادرخان،خیرمحمدسہل،ممبرتحصیل کونسل یوسی تریچ علاء الدین عرفی ،ممبرتحصیل کونسل یوسی لاسپورجمال الدین،نذیراحمدخان اوردیگرپارٹی کے ورکرزتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں