193

تحصیل کونسل چترال کے 7کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے ٹینڈر میں ٹھیکہ داروں کی عدم شرکت کی وجہ سے منسوخ

چترال ( محکم الدین ایونی ) تحصیل کونسل چترال کے 7کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے ٹینڈر میں ٹھیکہ داروں کی عدم شرکت کی وجہ سے منسوخ کئے گئے ۔ جمعرات کے روز ٹی ایم او چترال کے آفس میں تحصیل کونسل چترال کے مالی سال 2015-16کے 194ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر دن 12بجے تک طلب کئے گئے تھے ۔ لیکن ٹی ایم او چترال قادر ناصر کی طرف سے دو گھنٹے کے اضافی ٹائم دینے کے باوجود بھی کسی ٹھیکہ دار کی طرف سے بذریعہ ڈاک کوئی ٹینڈر فارم نہیں پہنچا ۔ جس پر ٹینڈر کمیٹی سے مشورے کے بعد ٹی ایم او نے ٹینڈر منسوخ کر دیے ۔ ذرائع کے مطابق ٹھیکہ داروں کا ایک بڑا قافلہ ان ٹینڈروں میں حصہ لینے کیلئے چترال پہنچ چکا ہے ، تاہم یہ بات باعث تعجب ہے کہ کسی ٹھیکہ دار کی طرف سے ٹینڈر فارم کیونکر داخل نہیں کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں