326

چترال شیرشال کریم آباد میں برف کے تودے گرنے سے 25سے زائدگھربرفانی تودے تلے دب گئے،افرادلاپتہ ہوگئے جن میں سے 12کی لاشیں نکالی گئی ،دوکوزندہ نکالا گیاباقی کی تلاش جاری

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال میں شدید برف باری شیرشال کریم آباد میں برف کے تودے گرنے سے 25سے زائدگھربرفانی تودے تلے دب گئے ۔ جس کے نتیجے میں 16افرادلاپتہ ہوگئے جن میں سے 12کی لاشیں نکالی گئی ،دوکوزندہ نکالا گیاباقی کی تلاش جاری ہے ۔مقامی لوگوں نے اپنے مددآپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں حکومت سے فوری اقدامات کی مطالبہ کررہے ہیں۔شدیدبرف باری کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے ۔ چترال کودوسرے علاقوں سے ملانے والے تمام سڑکین مکمل طورپر بندہوچکے ہیں۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سیدنظام الدین شاہ چترال سکاؤٹس کے جوانوں کے ہمراہ شیرشال کریم آباد کی طرف راوانہ ہوچکے ہیں سٹرکوں میں تقریبا4سے 5فٹ برف پڑنے سے پیدل چلنابھی کافی دشوارہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں