216

ضلع ناظم چترال نے شیرشال گاؤں کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کریم آباد ویلی کے شیرشال گاؤں کے متاثریں کی ریلیف کے سلسلے میں این ڈی ایم اے کے چیرمین سے اتوار کے روز ملاقا ت کرکے صورت حال سے آگاہ کردیا ۔ اسلام آباد سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسم سازگار ہونے پر وہ این ڈی ایم ا ے کے ہیلی کاپٹر میں ریلیف کے سامان لے کر شیر شال جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں شیر شال کے متاثرہ بھائی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے اور ان کے مسائل اور مصائب کو کم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گا۔ ضلع ناظم نے شیرشال گاؤں کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں