223

امیر جے یو آئی ضلع چترال مولانا قاری عبدالرحمن قریشی کا مختلف علاقوں برفانی تودوں سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چترال/۔جمعیت علما اسلام ضلع چترال کے امیرمولانا قاری عبدالرحمن قریشی جوکہ عمرہ کی اداگی کے لئے گئے ہیں نے ٹیلفونک بیان میں حالیہ برفباری سے چترال کے مختلف علاقوں میں برفانی تودہ گرنے سے مختلف علاقوں سمیت و خاص کر اروندو اور کریم آباد کے گاوں شیرشال میں جو واقعہ رونما ہوا ، جس میں جانی نقضان ہوئے اس پر گہرے دوکھ اور افسوس کا اظہار کیا ھے اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی ہےاُنہوں  نے  کہا ضلعی حکومت کے ذریعے علاقے کے عوام کی ہیر ممکن امداد کرائی جائیگی اور صوبائی ووفاقی حکومتیں  سےمتاثرین کی مالی امداد کا خصوصی مطالبہ کیا ہیں ۔امیر جے یو آئی نے صوبائی حکومت سے حالیہ برفباری سے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع چترال کوآفت زادہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ۔امیر جمعت علماء اسلام چترال قاری عبدالرحمن قریشی نے کارکنان جے یو آئی چترال کو عوام کی ہر طرح کی مدد کرنے کی ہدایات کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں