229

چیپس کا لاہور شاہی قلعے میں صفائی مہم کا اہتممام

چترال ہیریٹیچ اینڈ اِنوارنمنٹل  پروٹکشن سوسائٹی (چیپس)  پچھلے کئی سالوں سے چیرمین رحمت علی جعفر دوست کی زیرِ نگرانی  ماحول اور ورثے کی تحفظ کیلئے انتھک کوشش کر رہی ہے۔ چترال کے پہاڑوں سے جنم لینے والا یہ ادارہ اب ماحول کی حفاظت کے پیغام کو لیکر عالمی سطح پر  کام کر رہا ہے۔ حال ہی میں چیرمین نے دوبائی میں مقیم پاکستانیوں کو لیکر ۲۰۱۷ کے صفائی مہم کا آغاز کیا ‘ اور اس کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مزارِ قائد سے صاف اور سرسبز  پاکستان مہم کے ابتدا کے بعد اب لاہور  پہنچ گیا۔ لاہور کے شاہی قلعے میں اتوار کے دن دوپہر دو بجے سے شام تک صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا ۶۰ چیپس کے ممرز نے شرکت کی۔ یہ ممبرز اکثر چترال سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے لاہور کے مختلف اداروں میں مقیم پزیر ہیں۔  چیرمین چیپس جناب رحمت علی جوہر نے تمام حاضریں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ اس طرح کی صفائی مہم اب ہمارے بقا کیلئے ضروری ہوگئے ہیں۔  انہوں نے یہ عہد کیا کہ صاف اور سرسبز پاکستان مہم کو لیکر وہ ہر شہر جائیں گے اور کسی نہ کسی کام کے زریعے اس مشن کو لوگوں تک پہنچائیں گے۔  اتوار کےدن اچھے خاصے تعداد میں لوگ لاہور شاہی قلعے کی سیر کرنے آئے تھے جنہوں نے اس موقعے پر چیپس کی صفائی مہم دیکھا’ اس کے بارے میں پوچھا اور کچھ لوگوں نے اس ایونٹ میں حصہ بھی لیا۔چترال سے تعلق رکھنے والے کئی بزرگوں نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا اور  سلطان وزیر  نے اس پروگرام کی شان میں اضافہ کیا۔ اس موقعے پر چیپس یوتھ ونگ لاہور کے سربراہ  انصار  علی نے بھی حاضریں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  چیپس یوتھ ونگ لاہور سال بھر اس طرح کے اور بھی مہم کرتا رہے گا اور اس میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت بھی دی۔چیپس کے اس صفائی مہم میں شاہی قلعہ انتظامیہ کا بہت بڑا تعاون حاصل تھا جس کیلئے چیرمین صاحب نے ان کا شکریہ ادا کیا اور بہت سراہا۔  ماحولی آلودگی اور  بڑھتے ہوئے ماحول کو درپیش مسائل کے انبار میں اس طرح کی سرگرمیاں ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں