210

وفاقی حکومت پشاور سے چترال کے لئے سی ون ٹھرٹی اور جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دے۔امیر جے آئی مولانا جمشید احمد

چترال/امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں حالیہ برفباری کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان کے علاوہ آمدورفت ،بجلی اور موصلات کانظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔لواری میں شدید برفباری اور برفانی تودوں کے گرنے کی وجہ سے کئی دنوں تک آمدورفت کانظام بحال ہونے کا امکان نہیں۔لہذا مرکزی حکومت لواری روڈ بحال ہونے تک پشاور سے چترال سی ون ٹھرٹی طیاروں کی فلائٹس کے ذریعے آمدورفت بحال کرکے چترالی عوام کو ریلیف پہنچانے کا اہتمام کرے،برفباری میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معقول معاوضہ دیا جائے۔اور سڑکوں کی بحالی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی کوشش کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں