196

ایم پی اے سید سردار حسین کا پشاور میں مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،ریشن بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر کی لیے ٹینڈر کا مرحلہ مکمل کرنے پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کا خصوصی شکریہ

پشاور(نمائندہ )پی کے 90اور ممبر اسٹنیڈنگ کمیٹی برائے بجلی اور توانائی سید سردار حسین کا چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے برائے بجلی اور توانائی اور سی اینڈ ڈبلیو کے چیف انجینئر اور سیکرٹری ایریگیشن سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں وفاقی حکومت کی طرف سے تورکہو روڈ کی تعمیر کے لیے دیے گئے فنڈز کو بروقت استعمال کرکے اس میگا پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا۔ ایم پی اے سردار حسین نے خصوصی درخواست پر ریشن بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر کی لیے ٹینڈر کا مرحلہ مکمل کرنے پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا،چھ مختلف پراجیکٹس کے لیے ٹینڈر طلب کرنے پر ایم پی اے نے سیکرٹری ایریگیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان ملاقاتوں میں چترال پریس کلب صدر ظہیر الدین بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں