348

یارخون روڈ کی بروقت بحالی پر عوام یارخون ممبر تحصیل کونسل میر صاحب بیگ کے مشکور ہیں

مستوج( شہاب الدین) بونی مستوج، یارخون روڈ کی بروقت بحالی کے لئے پرزور جدوجہد کرنے پر یوسی یارخون، مستوج اور لاسپور کے عوام نے یارخون سے ممبر تحصیل کونسل میر صاحب بیگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہاں جاری کئے گئے ایک اخباری بیان میں علاقے کے عمائدین کا کہا ہے کہ حالیہ غیر متوقع برف باری کی وجہ سے جب بونی سے آگے مستوج یارخون رود بند ہوا تو یوسی یارخون سے ممبر تحصل کونسل میر صاحب بیگ نے اس سڑک کی جلد ازجلد دوبارہ بحالی کے لئے انتہائی پھرتی اور مستعدی کا مظاہرہ کیا اور تحصیل انتظامیہ بالخصوص تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف کے تعاون سے اس سڑک کو انتہائی قلیل وقت میں دوبارہ بحال کرکے عوامی خدمت کا شاندار مظاہر ہ کیا۔ کیونکہ راستے کے بندش کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔ جبکہ ویلج کونسل بروغل سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون کی چترال ہسپتال میں موت واقع ہونے کے بعد متاثر خاندان اور پوار علاقہ شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا تھے۔ راستے کی بندش کی وجہ سے ان کی میت کو بروغل پہنچانا بھی دشوار ہوگیا تھا البتہ ممبر تحصیل کونسل ان سارے مسائل کو بھانپتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کے لئے بھرپور کردار اداکیا جس کی بنا پر صرف چند ہی دنوں میں علاقہ یارخون تابروغیل کا چترال سے رابطہ بحال ہوا جو کہ ممبر تحصیل کونسل کی شاندار کارکردگی اور پھرتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علاقے کے عمائدین نے کہا ہے کہ میرصاحب بیگ نے علاقے کے لوگوں کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر نہ صرف اپنا فرض احسن طریقے سے نبھایا بلکہ شاندار خدمت کی ایک لازوال مثال بھی قائم کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں