218

صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چترال کے لئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی

پشاور ( نمائندہ ) صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چترال کے لئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گزشتہ روز صوبائی وزیر انصاف امتیاز قریشی نے ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ اور تحریک انصاف چترال کے ضلعی صدر عبدالطیف کوگرانٹ کا چیک باقاعدہ طورپر حوالے کردیا اس موقع پر صوبائی وزیر انصاف امتیاز قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وکلاء کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی کیونکہ وکلاء انصاف کے نظام کا ایک اہم جز ہیں اس لئے صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل حل کرنے اور ان کو انصاف کی فراہمی میں ایک فعال کردار ادا کرنے کے ر استے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اورآئندہ بھی وکلاء برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو جاری رکھا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں