187

کل گورنمنٹ چترال کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے کنٹریکٹ بنیاد پر اپوائیمنٹ شدہ کلاس فور ملازمین ابھی تک تنخواہوں سے محروم ہیں،سابق ناظم عبدالحق

پشاور ( نمائندہ ڈیلی چترال) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مالیات اور یونیں کونسل بروز(چترال)کے سابق ناظم عبدالحق نے اس بات پر شدیدبرہمی کا اظہار کیا ہے ۔کہ لوکل گورنمنٹ چترال کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے کنٹریکٹ بنیاد پر اپوائیمنٹ شدہ کلاس فور ملازمین ابھی تک تنخواہوں سے محروم ہیں اور اسکے آرڈر فراڈ ثابت ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چترال اور اس کے کلریکل اسٹاف کی طرف سے کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں ہیراپھیری،اقرباپروری اور سنگین بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیم کی طرف سے کلاس فورکی مستقل پوسٹوں پر تو اپنے رشتہ داروں کی بھرتی کی گئی لیکن دوسرے بیسیوں افراد کو کنٹریکٹ بنیاد پر چودہ ہزار روپے فیکس پے میں جعلی آرڈر تھماکر ان کو ذلیل و خوار کیا گیا اور ان میں سے اکثر ڈیڑھ سالوں سے درپدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور ان کو نہ ہی تنخواہیں دی جارہی ہیں اور نہ ہی ان کو قبول کیا جارہاہے۔اور کئی سالوں سے بہت قلیل تنخواہوں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمیں کو بھی دیوار سے لگایا گیا ہے اور ان کو مستقل کرنے کی بجائے انکے چودہ ہزار روپے تقسیم در تقسیم کی جارہی ہے۔عبدالحق نے مزید کہا کہ ویلیج کونسلوں کے فنڈ سے بھی غیر قانونی طور پر ہاتھ صاف کئے گئے ہیں ۔انہوں نے حکومت صوبہ خیبر پختونخوا کے متعلقہ ذمہ داروں اور خصوصی طور پر وزیر اعلی پرویز خٹک اور عنایت اللہ سے اس سلسلے میں مکمل انکوائری اور مظلومین کی داد رسی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں