152

لواری ٹنل میں کام کرنے والے ملازمین پر پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ فراد جان بحق جبکہ سات زخمی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)لواری ٹنل میں کام کرنے والے ملازمین پر پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ فراد جان بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے مزیدتلاش جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں رحمت زدہ روش،احمدعرف الیاس دورش،ندیم پنجاب،جلال دمیل ،حاجی افتخارپنجاب شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں الطاف حسین لیلہ پنجاب،گل عالم کیسوچترال،مجیب دمیل ارندو،زمراد حسین گجرخان،قیصرسیالیکوٹ،بہادرولی اورشکیل احمدجنجرت رور ش کوڈی ایچ کیوہسپتال دیرمنتقل کیاگیاجن میں سے پانچ کی حالات نازک بتائی جاتی ہے۔این ایچ اے،سامبوکمپنی ،چترال سکاؤٹس اورچترال پولیس کے امدادی ٹیمین ملبے تلے دبے افرادی کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں