Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سی پیک منصوبہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں منظور کیاگیا،وزیراعظم سی پیک کے کریڈٹ پر چیخیں ماررہے ہیں:ہمایوں خان

مالاکنڈایجنسی.پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہاہے کہ سی پیک کا منصوبہ تو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں منظور کیا گیا تھا لیکن وزیر اعظم منصوبے کے کریڈٹ پر چیخیں مار ہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیو کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ امیرمقام نے8سال میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کیا، ترقیاتی منصوبوں پرصرف پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں کام ہوتا رہاہے،ہماری پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی قوت ہے،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جس سی پیک منصوبے کا کریڈٹ لے کر شور مچا رہے ہیں دراصل وہ منصوبہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں طے پایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button