تازہ ترین
لواری ٹنل: پہاڑی تودہ گرنے سے جان بحق افراد سپر د خاک/ایکٹنگ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے تدفین میں شرکت کی


پر ایکٹنگ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس لیفٹیننٹ کرنل سیدعمران الحسن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل عمران الحسن نے جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر اعوان اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مسلح افواج غمزدہ افراد کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے اس جی او سی ملاکنڈ کی طرف سے تینوں جان بحق افراد کے لواحقین کو پچاس پچاس ہزار روپے فی کس امدادی رقم دیدی۔ اس موقع پر معروف مذہبی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر اہلیان علاقہ کی طرف سے پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر موقع مسلح افواج عوام کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے
اور لوگوں کی دل جوئی کرتے ہین جسکے لئے علاقے کے عوام پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے مشکورہیں ۔ انہوں نے فوری طور پر متاثرہ گھرانوں کے ساتھ امداد کرنے پر جی او سی ملاکنڈ اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔