215

ضلعی سیرت کونسل چترال میں 3مارچ کوکل جماعتی ناموس رسالتﷺ ونظریہ پاکستان کانفرنس منعقدکرے گی/رہنماؤں کاپریس کانفرنس

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ضلعی سیرت کونسل چترال کے سرپرست اعلیٰ قاری یوسف،چیئرمین حافظ نوازالدین،صدرمولانافدااحمد،سیکرٹری جنرل قاری یارض الرحمن،سیکرٹری فنانس خیرالرحمن خیری،سیکرٹری اطلاعات قاری عبدالغفور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالسلام ،قاری شفیق الرحمان اوردیگرہنماوں نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی سیرت کونسل چترال میں 3مارچ کوکل جماعتی ناموس رسالتﷺ ونظریہ پاکستان کانفرنس منعقدکرے گی۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیاپرچلنے والے توہین آمیزموادسے مسلمانوں کوسخت تشویش لاحق ہوئی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ ان عناصرکے خلاف موثراقدام اٹھائیں اوران توہین آمیزمواد کوسوشل میڈیاسے ہٹایاجائے ۔انہوں نے سہون شریف میں خود کش حملے کے ساتھ ،چارسدہ تنگی،کچہری خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے عوام سے تین مارچ کوکل جماعتی ناموس رسالتﷺ ونظریہ پاکستان کانفرنس میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں