205

گرم چشمہ روڈکے بندش کی وجہ سے علاقے میں لوگ پھس ہوئے لوگوں کوہیلی کوپٹرکے زریعے چترال پہنچایاگیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاک آرمی اورچترال سکاؤٹس کی مشترکہ ریسکیواپریشن موسم کے خرابی کی وجہ سے تعطل دینے کے بعدمنگل کے روزدوبارہ شروع کیاگیا۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ کے خصوصی ہدایت پرگرم چشمہ روڈکے بندش کی وجہ سے علاقے میں لوگ پھس ہوئے لوگوں کوہیلی کوپٹرکے زریعے چترال پہنچایاگیا جس میں 28بیمارمرد،خواتین اوربچے شامل تھے۔اورساتھ ہی چترال سکاؤٹس کے پیرامیڈیکل سٹاف نے مریضوں کوطبی امداد بھی دے رہے تھے۔چترالی عوام پاک آرمی اورچترال سکاؤٹس کے اس اقدام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں