357

دانوں سے چہرے کی حفاظت

بار بار ہاتھ نہ لگائیں
چہرے پر موجود دانوں کو ہاتھ سے نہ چھوئیں نہ ہی ہاتھ لگائیں اور نہ ہی مسلیں ایسا کرنے سے جلد پر اِنفیکشن ہو سکتا ہے۔انگلیوں میں موجود بکٹیریا، وائرس اور دیگر الرجی کے مائکروبز آپ کے چہرے کو منتقل ہو جاتے ہیں۔ بوقت ضرورت ہاتھوں کو جراثیم کش صابن سے دھویا کریں۔
جنک فوڈ سے پرہیز
چکنائی والی اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔ اس کی بجرائے پھل اور سبزیاں اپنی خوراک میں شامل کریں۔
بالوں کو روزانہ دھوئیں
بالوں کو روزانہ دھویا کریں چکنے بال اگر چہرے پر پڑے رہیں تو چہرہ ضرورت سے زیادہ چکنا ہو جاتا ہے جو کہ دانوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے روزانہ اپنے بال دھویا کریں۔
دھوپ میں جانے سے گریز کریں
دھوپ سے گریز کریں دھوپ میں جانے سے ہر ممکن پرہیز کریں کیونکہ سورج کی شعاعیں جلد کیلئے نقصان دہ ہیں۔ جب بھی گھر سے باہر نکلیں سن سکرین لگا کر جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں