تازہ ترین
بونی میں بٹ منٹنس ٹرائل گیمز 2017 افتتاحی پروگرام ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر مہمان خصوصی۔


کھیلوں کے لیے ٹرائل ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر کے زیرِ نگرانی عنقریب چترال میں منعقد ہو رہے ہیں بونی میں ہونے والی ٹرائل اس کی ایک کڑی تھی جو بعد میں ضلعی اور ڈویژنل سطح پر منعقد ہوکر صوبائی سطح تک پہنچتے ہیں۔ بونی میں چونکہ موسم اور حالات کی ناموافقت کی بنا صرف بیٹمنٹن ٹرائل کرائے گئے باقی کھیلوں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی ۔اس ایک روزہ ٹرائل کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمت تھے۔ ٹرائل کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کھیلوں کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ائندہ سب ڈویژن سطح پر مختلف کھیلوں کے فروع دینے اور اپنی تعاون کی یقین دہی کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ان کی رہنمائی کی ضرورت ہے یہ ضرورت پوری ہونے پر ہمارے نوجوان ضلعی ملکی سطح پر بھی نام پیدا کر سکتے ہیں اور بیرون ملک جاکر بھی ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔اخرمیں بٹ منٹینس کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کی گئی۔