258

بعض مفاد پرست عناصر غیر سرکاری ادارہ ایس آر ایس پی کوبلیک ملنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،جن کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں /ارشادعالم مکررکاپریس کانفرنس

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) دروش کمیونٹی کی نمایندگی کرتے ہوئے معروف شخصیت ارشاد عالم مکرر ، کونسلر نورعجب خان اور سکبار خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام ( ایس آر ایس پی ) کے کردار کی تعریف کی ہے ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ دروش میں حکومت کی طرف سے فی الحال کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ۔ اور علاقے میں لوگوں کے مسائل حل کرنے اور علاقے کو ترقی سے ہمکنار کرنے والا واحد غیر سرکاری ادارہ ایس آر ایس پی ہے ۔ جو دن رات خدمات انجام دے رہا ہے ۔ لیکن بعض مفاد پرست عناصر بلیک ملنگ میں نہ آنے کی وجہ سے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اُتر آئے ہیں ۔ جن کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔کہ کچھ لوگ ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر لوگوں کو گمراہ کرنے لئے من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں پھیلا کر ادارے کی دلچسپی کو کم کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔ ارشاد عالم نے کہا ۔ کہ حال ہی میں پی پی آر کے تحت دروش میں ہیلتھ ، ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر پر ایس آر ایس پی نے منصوبوں کا آغاز کیا ہے ۔ اور مقامی لوگوں کو امید ہے ۔ کہ پاکستان غربت مکاؤ فند کے ان منصوبوں سے علاقے کی غربت میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ کئی دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔ کیونکہ ایس آر ایس پی بلا امتیاز عوامی خد مت پر یقین رکھتی ہے ۔ اور اسی وجہ سے لوگ اس پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے دروش کے مسائل حل کرنے کیلئے پی پی آر پراجیکٹ لانچ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک کا شکریہ دا کیا ۔ اور ڈی پی ایم طارق احمد کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو سے سازشی عناصر کی با توں پر کان نہ دھرنے اور عوامی خدمت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں