232

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان خو ش آئند ہے، پارٹی چیئرمین کے مشکور ہیں/رضی الدین

چترال(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف چترال کے کارکن رضی الدین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی طرف سے انٹرا پارٹی الیکشن کے اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں رضی الدین نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز چترال چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور مر کزی قیادت کے انتہائی مشکورہیں کہ انہوں نے نہ صرف چترال کے ور کرز بلکہ پورے صوبے خیبر پختونخوا کے پارٹی ورکروں کے تحفظات پر نو ٹس لیتے ہوئے پورے صوبے میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا جو اعلامیہ جا ری کیا گیا ہے یہ فیصلہ یقیناًپارٹی کارکنوں کو یکجا کرنے کا ایک بہترین منصوبہ ہے اور ا س سے پارٹی کے اندر اختلافات خود بخود ختم ہو جائیں گے اور تحریک انصاف ایک منظم اور مضبوط پارٹی بن کر ابھرے گی۔ اس لئے ہم پی ٹی آئی ور کر ز چترال مر کزی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے اعلامیہ پر جلد از جلد عمل در آمد کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں