276

ایم پی اے سلیم خان اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہرعلی شاہ کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھیں گے/وی سی ناظمین آرکاری

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزمومی آرکاری میں ویلج کونسل شغوراورویلج کونسل آرکاری کاایک مشترکہ اجلاس منعقدہوئی ۔اجلاس میں ویلج کونسل شغوراورویلج کونسل آرکاری کے ناظمین ،کونسلراورعوام نے آرکاری روڈپرفوری کام شروع کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان ،ضلعی انتظامیہ خصوصاایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہرعلی شاہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن کی ہدایت پرمحکمہ زراعت کے مشینری آرکاری روڈکی بحالی کاکام شروع کیاگیا ۔وی سی ناظم آرکاری شیرمحمد،وی سی ناظم مومی اقبال شاہ،جنرل کونسلرارکاری قلمدارشاہ اوردیگرنے کہاکہ ایم پی اے سیلم خان کی آرکاری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جس پر آرکاری کے عوام ایم پی اے پر مکمل اعتماد کااظہار کررہے ہیں اوراُن کے خدمات کوہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام ایم پی اے سلیم خان اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہرعلی شاہ کادل کی گہراہوں سے شکرگزارہیں اُن کی کوشش سے آرکاری روڈ میں بحالی کام انتہائی تسلی بخش طریقے سے ہورہاہے جوکہ حالیہ برف باری اورلینڈسیلائیڈنگ کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بندہے جن کے بند ش کی وجہ سے علاقے کے مکین مشکلات سے دوچارہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں