تازہ ترین
کے آئی ڈی پی کو پی پی اے ایف کے ایوارڈ کے لئے چن لیا جانا علاقے کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اے اے سی سید مظہر علی شاہ


ایوارڈ کا حصول ادارے کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور یہ اس بات کا عندیہ ہے کہ چترال میں موجود دو بڑے ادارے اے کے آر ایس پی اور ایس آر ایس پی کے بعد ایک بڑا ادارہ بن جائے گاور براہ راست ڈونروں سے فنڈ لینے کے قابل ہوگا۔ اس سے قبل کے آئی ڈی پی کے چیرمین عبدالغفار نے کہا کہ پورے ملک میں 836ایل ایس اوز اور چترال میں اٹھارہ ایل ایس اوز کا سروے کرنے کے بعد کے آئی ڈی پی کو اس کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر پی پی اے ایف ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اے کے آرایس پی کی طرف سے فوکل پرسن ناصر شاہ نے کے آئی ڈی پی کو مبارک باد دیا۔ کوہ سے تحصیل کونسل کے ممبر عبدالقیوم شاہ نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کوہ کے علاقے میں ایل ایس او کا عملی تصور پہلے سے موجود تھااور یہی وجہ ہے کہ کوہ کا ایل ایس او ضلعے کے تمام اداروں میں اول پوزیشن کے حقدار پائی ۔ا نہوں نے این جی اوز کی کردار کی
تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ڈیزاسٹر کےمواقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ا نہوں نے کے آئی ڈی پی کے انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ ویلج کونسلوں کے ناظمیں کے ساتھ قریبی تعلق کار قائم کریں۔ اس موقع پر کے آئی ڈی پی کے بورڈ ممبران کو بھی تعریفی اسناد پیش کیا۔ کوہ کے معروف سماجی شخصیت شریف حسین اور دوسر ے معززیں بھی کثیرتعداد میں موجود تھے۔